کوبو اینڈرائیڈ ایپ اب جاپان میں دستیاب

ٹوکیو: راکوتِن کی ذیلی کمپنی کوبو نے منگل کو کہا کہ اس کی مفت کوبو اینڈرائیڈ ایپ اب جاپانی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ یہ ایپ گاہکوں کو کوبو ای بُک اسٹور سے براہ راست خریداری اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹس پر اپنی کتابوں کو پڑھنے کی سہولت دیتی ہے۔

کوبو جاپان میں ایوارڈ یافتہ کوبو ٹچ ای ریڈر، نیا سامنے سے روشن کوبو گلو ای ریڈر اور 5 انچ کا ای انک ٹچ اسکرین کوبو منی ای ریڈر پیش کر رہا ہے۔ کوبو کی اینڈرائیڈ ایپ کے اجراء سے ای ریڈر رکھنے والے صارفین اب اپنی کتابوں تک اپنے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹس سے بھی رسائی پا سکیں گے۔

اس کے علاوہ، یہ ایپ صارفین کو رنگوں سے بھرپور مواد سے حظ اٹھانے کا موقع بھی دیتی ہے۔ کوبو ای بک اسٹور سے کی گئی خریداریاں کوبو کلاؤڈ پر محفوظ کی جاتی ہیں جس سے صارفین کی لائبریری کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ قابل رسائی بن جاتی ہیں جبکہ بک مارکس بھی تمام آلات پر مطابقت پذیر (سنکرونائز) کر دئیے جاتے ہیں۔

یہ ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.