ڈی پی جے کے نئے لیڈر کی ایبے کی بینک آف جاپان پالیسی پر تنقید سے بسم اللہ

ٹوکیو: سابق وزیر معیشت، جنہوں نے منگل کو نودا کی جگہ ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے نئے لیڈر کے طور پر عہدہ سنبھالا، نے اپنی پہلی نیوز کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے آنے والے وزیر اعظم کی بینک آف جاپان بارے پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایبے، جو بدھ کو باضابطہ طور پر وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال رہے ہیں، نے دھمکی دی ہے کہ اگر مرکزی بینک نے 2 فیصد افراطِ زر کا ہدف مقرر نہ کیا اور تفریطِ زر کو شکست دینے کے لیے زری نرمی کے اقدامات نہ کیے تو وہ بینک آف جاپان کی آزادی کی ضمانت دینے والے قانون پر نظر ثانی کریں گے۔ ایل ڈی پی کے لیڈر نے بے حرکت معیشت کو بحال کرنے کے لیے مزید سرکاری منصوبوں کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

کائیدا، جو فوکوشیما کی آفت آنے کے وقت وزیر معیشت، تجارت اور صنعت کے طور پر کام کر رہے تھے، نے یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ وہ ایل ڈی پی سے سیلز ٹیکس بڑھانے اور سوشل ویلفیئر اصلاحات کے معاہدے پر بھی تعاون کریں گے جو پچھلی پارلیمان میں طے پایا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.