فوکوکا: منگل کو یاناگاوا، صوبہ فوکوکا کی ایک گلی میں ایک 7 سالہ بچی سڑک پار کرتے ہوئے ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرک رکا نہیں بلکہ چلتا رہا۔
پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ شام 4:40 کے قریب پیش آیا۔ ماناکا کوگا کے نام سے شناخت ہونے والی یہ بچی ایک چوک پر سڑک پار کر رہی تھی جب اسے دائیں کو مڑتے ہوئے ایک ٹرک نے ٹکر مار دی۔ لڑکی کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے تین گھنٹوں بعد مردہ قرار دے دیا گیا۔
34 سالہ ٹرک ڈرائیور یوکی فوکویاما، سکنہ تامانا، صوبہ کوماموتو، کو بعد ازاں منگل کو ہی حراست میں لے لیا گیا جب پولیس نے نے اس کی لائسنس پلیٹ، جس کا نمبر عینی شاہد نے نوٹ کر لیا تھا، کے محلِ وقوع کا پتا کروایا۔
فوکویاما نے پولیس کو بتایا کہ اسے علم نہیں تھا کہ اس نے کسی کو ٹکر مار دی ہے۔