ہیروشیما: منگل کو ہیگاشی ہیروشیما میں ایک ٹرک سے کئی بڑی بڑی آہنی چادریں گر پڑیں، جن کے ایک کار سے ٹکرانے کی وجہ سے اس کے دو مرد سوار ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، ٹرک 11 بجے صبح کے قریب سڑک پر ایک خم پر پہنچ رہا تھا جب 1.5 ضرب 3 میٹر کی 25 آہنی پلیٹیں، جن میں سے ہر ایک کا وزن 800 کلو گرام تھا، ڈھیلی ہو گئیں۔ پولیس نے کہا کہ پلیٹیں سڑک سے ٹکرائیں اور اپنے مومینٹم (معیارِ حرکت) کی وجہ سے اگلی لین میں آنے والی ٹریفک کے راستے میں آ گئیں۔
ایک کار پلیٹوں کی وجہ سے درمیان سے تقریباً چِر گئی اور ان کے نیچے آ کر پچک گئی۔ پولیس نے کہا، کار میں سوار دو آدمی، عمر 45 اور 59 سال جو ایک کار رینٹ فرم کے ملازم تھے، اس تصادم میں مارے گئے۔
پولیس اور بار بردار کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔