چیبا کے سرد دریا میں ڈونگا الٹنے کے بعد 15 طلباء محفوظ

چیبا: 15 طلباء کا ایک گروپ، جو صوبہ چیبا کے ایک دریا میں اپنا ڈونگا الٹ جانے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا، صحیح و سالم پایا گیا ہے، یہ بات پولیس نے بدھ کو بتائی۔

ابتدائی میڈیا اطلاعات نے کہا تھا کہ ہائی اسکول کے طلباء کو کوروبے دریا کے سرد پانیوں میں سے بچا لیا گیا ہے، تاہم بعد میں پولیس نے کہا کہ بیشتر طلباء امدادی کارکنوں کی جانب سے تلاش کیے جانے سے قبل ہی تیر کر کنارے پر آ گئے تھے۔

پولیس نے کہا کہ مختلف ہائی اسکولوں کے بوٹ کلبوں کے 34 طلباء مشترکہ تربیتی سیشن میں شریک تھے جب تیز ہواؤں کی وجہ سے ڈونگے الٹنے کے بعد کچھ طلباء کو پانی میں پایا گیا۔

حادثے کے فوراً بعد 15 طلباء لاپتہ تھے، تاہم پولیس نے کہا وہ تمام کے تمام بعد میں ٹھیک ٹھاک حالت میں پائے گئے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.