ٹوکیو: نئے وزیر اعظم شینزو ایبے نے بدھ کو عزم ظاہر کیا کہ وہ تفریطِ زر اور مہنگے ین سے نپٹیں گے، اور امریکہ کے ساتھ تعلقات میں اضافہ کریں گے، یہ باتیں انہوں نے اپنی دوسری انتظامیہ کے ساتھ آغاز کے موقع پر کیں جو معیشت کی بحالی اور ابھرتے ہوئے چین کے ساتھ مقابلے کے لیے کمربستہ ہے۔
پارلیمان کی جانب سے چھ برس میں جاپان کا ساتواں وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ایبے نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا، “اپنی ساری کابینہ کی طاقت کے ساتھ، میں دلیرانہ زری پالیسیاں، لچکدار مالیاتی پالیسی اور بڑھوتری کا ایسا طریقہ کار نافذ کروں گا جو نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اور ان تین پالیسی ستونوں کے ذریعے میں نتائج حاصل کروں گا”۔
سابق وزیر اعظم 72 سالہ تارو آسو کو وزیر خزانہ نامزد کیا گیا تھا اور انہیں مالیاتی خدمات کا عہدہ بھی ملا ہے۔
سابق وزیر تجارت و صنعت آکیرا آماری اقتصادی بحالی کے وزیر بن گئے ہیں، اور نئے پینل کی سربراہی کر رہے ہیں جسے بڑھوتری بڑھانے کے طریقوں پر غور کے لیے قائم کیا گیا ہے، جیسا کہ ڈی ریگولیشن (نجکاری وغیرہ)۔
تجربہ کار پالیسی ساز توشی میتسو موتےگی کو بطور وزیر تجارت پچھلے سال کی فوکوشیما ایٹمی آفت کے بعد توانائی پالیسی تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔