اوتسو: ایک لڑکے، جس نے بظاہر اسکول میں بلیئنگ کا نشانہ بننے کے بعد اوتسو میں پچھلے سال خودکشی کر لی تھی، کے باپ نے جمعرات کو شہر میں اپنے وکیل کے ہمراہ 50 منٹ کی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
اس نے ملک کے دوسرے حصوں میں بھی بلیئنگ اور بچوں کی خودکشی کے کیسوں کے بارے میں بھی ایک پیغام بھیجا، اور زور دیا “جب ایک بچہ مر جاتا ہے تو سب کچھ ختم ہو جاتا ہے، چاہے وہ کتنا بھی مایوس محسوس کر رہا یا کر رہی ہو”۔
صوبائی پولیس کے اعلان کے بعد اوتسو کے مئیر ناؤمی کوشی نے رپورٹروں کو بتایا، “میں تفتیش کے نتائج کو سنجیدگی سے لے رہا ہوں اور دوبارہ متاثرہ اہلخانہ سے اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ایسا دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ میں اس بارے بھی سوچوں گا کہ ہمیں کیا کرنا چاہیئے تھا کہ یہ مسئلہ پیدا ہی نہ ہوتا۔”