ٹوکیو: جاپان کے نئے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ چین کے ساتھ تعلقات کی رفوگری کے لیے کام کریں گے، جو ایک تلخ علاقائی تنازع کی وجہ سے کڑوے ہو گئے جس نے تعلقات کو کئی ماہ سے خراب کر رکھا ہے۔
فومیو کیشیدا نے صحافیوں کو ایک انٹرویو میں کہا، “میرا یقین ہے کہ دونوں حکومتوں، اور اس کے ساتھ ساتھ دونوں وزرائے خارجہ، کے مابین اچھی خبر رسانی ہونا بہت اہم ہے”۔
انہوں نے کہا، “یہ بنیادی طور پر اہم ہے کہ بطور وزیر خارجہ میں دونوں ممالک کے مابین خبر و پیغام رسانی کو وسعت دینے کے لیے کوشش کروں”۔
کیشیدا، جنہیں نئے وزیر اعظم شینزو ایبے کی حکومت میں نسبتاً امن کی فاختہ سمجھا جاتا ہے، اس وقت اعلی ترین سفارتی عہدہ شروع کر رہے ہیں جب چین کے ساتھ تعلقات ترش رو علاقائی جھگڑے کے بعد بہتری کی بہت کم علامات دکھا رہے ہیں۔