آفیشل پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے زیرِ اہتمام بے نظیر بھٹو کی ۵برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

آفیشل پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے زیرِ اہتمام بے نظیر بھٹو کی
۵برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔بے نظیر بھٹو خراجِ تحسین پیش کیادیگر تنظیموں کے عہدیداران اور پاکستانیوں کی شرکت
(جاپان انٹرنیشنل پریس کلب سٹاف رپورٹ)۰۰:۰۰پیر۸۱ صفر المظفّر۴۳۴۱ھ ۱۳دسمبر۲۱۰۲سائی تاما جاپان:۔آفیشل پاکستان پیپلز پارٹی جاپان  کی جانب سے جاپان میں محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی ۵ برسی ۷۲ دسمبربروز جمعرات شام پانچ بجے جے یو ٹوکیو آکشن ہال میںنہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس تقریب کا اہتمام سائتاما کے جے یو ٹوکیوآکشن کے ہال میں کیا گیا تھا جس میں شام ۵ بجے سے رات ۷ بجے تک قرآن خوانی کا سلسلہ جاری رہا جس میںآفیشل پاکستان پیپلز پارٹی جاپان عہدیدان و ممبران کے علاوہ جاپان بھر سے سیاسی ، سماجی ،مذہبی تنظیموں اور پاکستانی تاجروں نے شرکت کی اوررات ۸ بجے ایک مختصر اور سادہ سی تقریب کا اختتام ہوا ۔ہال کو چاروں طرف سے پاکستان ، پیپلز پارٹی اور محترمہ بینظیر بھٹو کی
بینروں سے چاروں اطراف سے سجایا ہوا تھا۔
آفیشل پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے عہدیداران اور مہمانوں نے محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے کردار اور ان کی زندگی کے خوبصور ت پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے اظہار ِ خیال کیا اوراُن کو خراجِ تحسین
پیش کیا۔تقریب کا آغاز کرتے ہوئے آفیشل پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری
راناامتیاز نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیتے ہوئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پرپر مختصر خطاب کیا
o اور تقریب کا آغاز  پر تلاوتِ قرآ نِ پاک کیلئے دعوت دی اُنہوں نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوتِ کلام پاک کی تلاوتِ کی اور  حمد و ثنا اور نعتِ رسولِ مقبولؐ کا شرف حاصل کیا۔بعد ازاں معروف دانشور، کالم نگار ،ادیب وشاعر ، سینئر پاکستانی سابق نائب چیرمین الیکشن کمیشن پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ، ممبرجاپان انٹرنیشنل پریس کلب جناب طیب خا ن، آفیشل پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے نائب صدراور کشمیر کونسل جاپان کے چیرمین مرزا خلیل بیگ ،ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل پاکستان کے معروف سکالرعلامہ محمد شکیل ثانی نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر مختصر اور جامعہ خطاب کیاآخر میں
آفیشل پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے صدر نعیم الغنی آرائیں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر مختصر اور جامعہ خطاب کیا اورپاکستان میں پاک فوج کے شہید ہونے والے نوجوان ،کشمیر ،عراق اور فلسطین میں شہید ہونے والے مسلمان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انکے درجاتِ بلندی کیلئے دعا کی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل پاکستان کے معروف سکالرعلامہ محمد شکیل ثانی نے نے خصوصی دعا کی ۔تقریب کے اہتمام پر کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔  جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران جن میں جاپان انٹرنیشنل پریس کلب صدر پاک جاپان نیوز اور پاک جاپان ٹی
وی کے چوہدری شاہد،انفارمیشن سیکرٹری اوراردو ورلڈ نیوز کے چیف ایڈیٹرراشد صمد خان شرکت کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.