ٹوکیو: ایک جاپانی سیکیورٹی کمپنی نجی ڈرون کرائے پر دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے جو مداخلت کار سے خبردار کرنے والا الارم بج اٹھنے کی صورت میں اڑان بھرتا ہے اور جیسے جیسے نقب زنی ہوتی ہے اس کی فوٹیج بنانے لگتا ہے۔
یہ ہیلی کاپٹر جیسا آلہ ایک چھوٹے سے نگرانی کے کیمرے سے مسلح ہے جو جاری جرم کی براہِ راست تصاویر نشر کر سکتا ہے۔
سیکوم کے ایک ترجمان آسوکا سائیتو نے کہا، “اگر ہمارے آنلائن سیکیورٹی نظام کسی نامنظور شدہ داخلے کا سراغ لگاتے ہیں تو فلائنگ روبوٹ اڑان بھر سکتا ہے”۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی استعمال کے لیے دنیا کا پہلا خودمختار نجی ڈرون 60 سینٹی میٹر چوڑا اور 1.6 کلوگرام وزنی ہے اور فیکٹری مینجروں کو وہ علاقے کور کرنے کی سہولت دے گا جو ساکت کیمروں کی حد سے باہر رہ جاتے ہیں۔
سائیتو نے کہا، جاپان میں فرمیں اپریل 2014 کے قریب سے اس ڈرون کو سیکوم کے آنلائن سیکیورٹی نظام کے ہمراہ قریباً 5000 ین ماہانہ کرائے پر حاصل کر سکیں گی، جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی یہ خدمت دوسرے ممالک میں فراہم کرنا بھی پسند کرے گی۔