آسو کا میانمار کے لیے جاپانی مدد کا عہد

نےپیاٹا، میانمار: جاپان کی نئی حکومت نے جمعرات کو میانمار میں ابھرتی ہوئی جمہوریت کے لیے اپنی مدد کی تصدیق کی، جب وزیر خزانہ تارو آسو نے وہاں کا دورہ کیا اور جاپان کے قرضہ منسوخ کرنے کے ارادے اور ایک بڑے صنعتی زون کی تعمیر میں مدد کی دوبارہ یقین دہانی کرائی۔

میانمار نے مارچ 2011 میں عرصہ دراز سے حکمران جنتا کے بعد صدر تھین سین کی نیم سویلین حکومت کی جانب سے عنانِ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے تیزی سے معاشی اور سیاسی اصلاحات نافذ کی ہیں اور جاپان نے کاروباری تعلقات مضبوط کرنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھا ہے۔

آسو، جو نائب وزیر اعظم بھی ہیں ، نے پچھلے ماہ کے الیکشن کے بعد جاپان میانمار ایسوسی ایشن، جو جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں جاپان کے کاروباری مفادات کو آگے بڑھانے والا ایک لابی گروپ ہے، کے سینئر رکن کے طور پر اپنی وزارتی تعیناتی سے قبل ہی دورے کا انتظام کر لیا تھا۔

آسو نے صدر سے ان کے نئے دارالحکومت نےپیاٹا میں ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا، “جاپان میں حکومتی تبدیلی کے بعد، بالکل پچھلی حکومت کی طرح ہم میانمار کے ساتھ اچھا تعلق قائم رکھنا چاہتے ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.