ٹوکیو: منگل کی ایک اخباری اطلاع کے مطابق، جاپانی پولیس اپنے بھرتی کے عمل کے جزو کے طور پر جھوٹ پکڑنے والے ٹیسٹ متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے تاکہ ممکنہ جنسی جنونیوں اور دوسرے ممکنہ مجرموں کو الگ کیا جا سکے۔
آساہی شمبن نے کہا، نیشنل پولیس ایجنسی صرف ان پر پولی گراف کا استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو یہ ٹیسٹ لینے پر رضامند ہوں، تاکہ پرائیویسی میں دخل اندازی کے الزامات سے بچا جا سکے۔
روزنامے کے مطابق، بھرتی کاروں کا منصوبہ ہے کہ امیدواروں سے لونڈے بازی یا ایذا رسانی سے متعلق ان کے خیالات کا پوچھنے کے بعد ان کے ردعمل کا تجزیہ کیا جائے۔
پولی گراف اس وقت جسمانی ردعمل ماپتے ہیں، جیسا کہ دل کی دھڑکن یا سانس کی رفتار وغیرہ، جب متعلقہ شخص سے سوال پوچھے جا رہے ہوں۔
ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد تمام کامیاب درخواست گزاروں کو کم جرائم والے جاپان میں 293,000 جوانوں پر مشتمل فورس میں خدمات سرانجام دینے سے قبل ایک پولیس اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونا پڑتا ہے۔