بیجنگ: چین نے جاپان پر جمعہ کو “کشیدگی پیدا کرنے” پر تنقید کی، جب ایک دن قبل چینی فضائیہ نے جاپانی جیٹ طیاروں کی پرواز کے بعد دو لڑاکا طیارے فضا میں بلند کر دئیے تھے، جو دونوں ممالک میں متنازع جزائر پر جاری کئی ماہ کی کشیدگی کا تازہ ترین واقعہ ہے۔
چینی وزارتِ دفاع نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا، چین نے مشرقی بحرِ چین پر جمعرات کو اس وقت دو جے 10 لڑاکا طیارے بلند کیے جب دو جاپانی ایف 15 طیاروں نے ایک چینی فوجی طیارے کا پیچھا کیا جو “معمول کے گشت پر تھا”۔
وزارت کے مطابق، چینی وائے 8 طیارہ وین زو، صوبہ زِن جیانگ کے مشرق میں مشرقی بحرِ چین میں واقع تیل و گیس کے فیلڈز پر پرواز کر رہا تھا جب جاپانی طیاروں نے انتہائی قریب رہ کر اس کا پیچھا کیا۔ اس نے کہا، ایک قریبی جاپانی نگران طیارہ قریب ہی پرواز کر رہا تھا۔