فوکوئی: لاٹری بوتھ یا کھوکھے پر کام کرنا بہت مشکل بات ہے۔ آپ لوگوں کو بڑے بڑے انعام جیتتے ہوئے دیکھتے ہیں اور انہیں ہر روز نقد انعامات دیتے ہیں لیکن آپ خود شاید نامکمل اور واجبی سی تنخواہ وصول کرتے ہیں۔
صوبہ فوکوئی کی پولیس نے اس ہفتے کہا کہ پچھلے اکتوبر کی 3 تاریخ کو شام 5:30 کے قریب ساکائی کا ایک 70 سالہ بوڑھا رہائشی اپنے مقامی لاٹری بوتھ پر گیا تاکہ لوٹو 6 کے نمبر چیک کر سکے۔
اس نے لاٹری ٹکٹ 59 سالہ کلرک کامیے موریکاوا کو پکڑائی جس نے اسے بتایا “آپ اسے ہمارے پاس چھوڑ دیں، اس پر انعام نہیں نکلا”۔
آدمی نے ایسا ہی کیا، تاہم اس نے عدم اطمینان محسوس کیا چونکہ موریکاوا نے چیک کرنے کے بعد اس کا ٹکٹ واپس نہیں کیا تھا۔ وہ گھر گیا اور اپنے نمبر (وہ ہر ہفتے ایک ہی نمبر لیتا تھا) اپنے اخبار میں چیک کیے۔
یہ دیکھنے کے بعد کہ چھ میں سے پانچ نمبر مل رہے ہیں — جو اسے 550,000 ین کے تیسرے درجے کے انعام کا حقدار بنا دیتے تھے — وہ پولیس کے پاس چلا گیا۔