سابق ایم ایل بی گیند باز کوواتا نے کھیلوں میں جسمانی سزا کو مسترد کر دیا

ٹوکیو:  (بیس بال کے) ایک سابقہ بڑے لیگ گیند باز ماسومی کوواتا جاپانی ہائی اسکول کے طالبعلم، جس نے باسکٹ بال کوچ سے بار بار مار کھائی تھی، کی خودکشی کے بعد کھیلوں میں جسمانی سزا کے خلاف بول اٹھے ہیں۔

کوواتا نے قومی نشر کار این ایچ کے کو جمعہ کو ایک انٹرویو میں کہا، “میرا نہیں خیال کہ جسمانی سزا بطور تدریسی طریقہ کسی کو مضبوط بناتی ہے”۔ “میرا خیال ہے کہ کھیل سکھانے والوں کو زمانے سے ہم آہنگ ہو کر اپنے طریقے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔”

اوساکا میونسپل تعلیمی بورڈ نے منگل کو کہا تھا کہ 17 سالہ لڑکے، جو اپنی باسکٹ بال ٹیم کا کپتان تھا، نے دسمبر کے اواخر میں اپنے باسکٹ بال کوچ کی جانب سے جسمانی سزا کے بعد خود کو پھانسی دے لی تھی۔

اوساکا کی پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جس نے جاپانی کھیلوں میں جسمانی سزا کے مقام پر قومی سطح پر ایک مباحثے کو جنم دے دیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.