ٹوکیو: جاپان کی دو سب سے بڑی ائیر لائنوں نے بدھ کو اپنے سارے ڈریم لائنز طیارے گراؤنڈ کر دئیے جب اے این اے کی ایک پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جس سے یہ بوئنگ کے مسائل زدہ اگلی نسل کے طیارے کے لیے اب تک کا سب سے بڑا دھچکا بن گیا ہے۔
787 ڈریم لائنر نے بری خبروں کا ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ سہا ہے جس پر تین قومی ایوی ایشن نگران اداروں کو حفاظتی تحقیقات کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے، اگرچہ بوئنگ اصرار کرتا ہے کہ ایندھن کی انتہائی بچت کرنیوالا یہ طیارہ محفوظ ہے۔
کئی برس کی تاخیر پہ تاخیر کے بعد بوئنگ کی جانب سے ڈریم لائنر وصول کرنے والے دنیا کے پہلے کیرئیر آل نیپون ائیر لائنز نے کہا کہ بیٹری کے مسئلے نے کاک پٹ میں نقص کا پیغام چلا دیا جس نے پائلٹوں کو تاکاماتسو، کاگاوا صوبے میں اترنے پر مجبور کر دیا۔ وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اس واقعے کو شامل کرتے ہوئے ڈریم لائنر کے سلسلے میں موجودہ تحقیق و تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔