واشنگٹن: امریکہ نے منگل کو کہا کہ وہ یورپی یونین، جاپان اور 18 دوسری معیشتوں کے ساتھ ایک معاہدے پر مذاکرات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ مالیات سے لے کر ایکسپریس ڈیلیوری تک کی خدمات پر تجارتی اور سرمایہ کاری کی رکاوٹیں ختم کی جا سکیں۔
واشنگٹن، 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین اور ترقی یافتہ و ترقی پذیر ممالک کی ایک ملی جلی تعداد قریباً ایک برس سے ‘بین الاقوامی خدمات کے معاہدے’ پر مذاکرات کے اجرا کے خیال پر غور و فکر میں مصروف ہے۔
بڑے ابھرتے ہوئے ممالک جیسے چین، بھارت، برازیل اور روس کہتے ہیں کہ خدمات پر مذاکرات کو بڑی گفتگو کا حصہ ہونا چاہیئے جس میں زراعت اور مینوفیکچرنگ کی تجارت کی رکاوٹیں بھی شامل ہوں۔
عالمی مذاکرات کا دوحہ راؤنڈ، جو 2001 میں شروع ہوا تھا اور اس میں تین کے تین حصے شامل ہیں، انتہائی مایوس کن انداز میں ڈیڈ لاک کا شکار ہے۔ جس نے امریکہ کو دوسرے انتخابات کھنگالنے پر مجبور کیا ہے۔
“اگر کاروباری خدمات مینوفیکچر شدہ مال جتنے عالمی برآمدی امکانات تک پہنچ جائیں تو امریکہ کی برآمدات 800 ارب ڈالر تک بڑھ سکتی ہیں۔”