ٹوکیو: ایک جاپانی میگزین، جس نے ایک برہنہ پاپ سنگر کے ہمراہ ایک بچے کی اشتعال انگیز تصویر چلائی تھی، کے ناشر نے منگل کو کہا کہ اس نے “سماجی طور پر تسلیم شدہ معیارات” کی خلاف ورزی پر شمارہ مارکیٹ سے واپس منگوا لیا۔
ہفتہ وار میگزین کی قریباً 670,000 کاپیاں پچھلے ہفتے کو اس کی طے شدہ فروخت سے قبل ہٹا لی گئیں چونکہ ایک تصویر پر طوفان اٹھ کھڑا ہوا تھا، جس میں گلوکارہ تومومی کاسائی ایک کم سن، بظاہر کاکیشیائی یا یوریشین بچے کے ہمراہ نظر آ رہی تھی۔
یہ تصویر ینگ میگزین کے ایک اندرونی صفحے پر تھی، جو جاپان کے مقبول ترین ہفتہ وار جرائد میں سے ایک ہے، اور کاسائی کی تصاویر کی کتاب کی ایک اشتہاری مہم کے تحت جاری کی گئی تھی، جسے اسی فرم نے تیار کیا تھا۔
ناشر کودانشا نے منفی ردِعمل کے ایک طوفان کے بعد میگزین واپس منگوا لیا۔