ٹوکیو: مرکزی اپوزیشن جماعت کے سربراہ نے کہا کہ جاپان کو بینک آف جاپان کے گورنر کی مدت اپریل میں ختم ہونے کے بعد وہاں قیادت کا خلا تخلیق نہیں کرنا چاہیئے، اور عندیہ دیا کہ ان کی جماعت تعیناتی کو موخر نہیں کرے گی جیسا کہ اس نے پانچ برس قبل ایک سیاسی حربے کے طور پر ایسا کیا تھا۔
تاہم ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے سربراہ بانری کائیدا نے بدھ کو رائٹرز کو مزید بتایا کہ بینک آف جاپان (بی او جے) کا اگلا گورنر حکومت کا “جی ہاں جناب” نہیں ہونا چاہئے۔
62 سالہ کائیدا اس وقت سربراہ منتخب ہوئے تھے جب اس وقت کے وزیرِ اعظم یوشیکو نودا نے دسمبر کے انتخاب، جس نے شینزو ایبے کی عرصہ دراز سے حاوی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کو تین سال کے تعطل کے بعد پھر اقتدار پر براجمان کر دیا، میں پارٹی کی بھاری شکست کے بعد استعفی دے دیا تھا۔
بی او جے کے گورنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمان کے دونوں ایوانوں کی منظوری درکار ہے اور حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی چھوٹی اتحادی جماعت ایوانِ بالا میں اکثریت سے محروم ہیں۔