ہیروشیما: ایک 17 سالہ لڑکے نے بدھ کی صبح اپنے آپ کو یہ کہتے ہوئے ہیروشیما کی پولیس کے حوالے کردیا کہ اس نے اپنے دادا دادی کو قتل کیا ہے۔
اس نوجوان، جو اس وقت ہائی اسکول کے دوسرے درجے میں ہے، نے اپنے آپ کو شہر کے آساکیتا وارڈ کے پولیس تھانے میں آدھی رات سے کچھ ہی دیر بعد حوالہ پولیس کیا۔ پولیس نے کہا کہ اس نے اپنے 74 سالہ دادا اور 73 سالہ دادی کے قتل کا اعتراف کیا، جن کے ہمراہ وہ رہتا تھا۔
پولیس رہائشگاہ گئی اور وہاں اسے یہ جوڑا زخم زخم مردہ حالت میں ملا جو بظاہر سبزی کاٹنے والی چھری کے زخموں کے نشان لگتے تھے۔ پولیس کے مطابق مبینہ قتل منگل کو رات 10 بجے کے قریب رونما ہوا۔ پولیس نے نوجوان سے منسوب بیان میں کہا کہ وہ اپنے دادا دادی پر غصہ کھا گیا تھا چونکہ وہ اسے اسکول نہ جانے پر لعن طعن کرتے رہتے تھے۔