ٹوکیو: جاپانی حکومت نے جمعرات کو کہا کہ وہ اغوا شدگان، جن میں کئی عدد جاپانی بھی شامل ہیں اور جنہیں اسلام پسند بندوق برداروں نے الجیریا میں ایک گیس کمپلیکس پر حملہ کر کے اغوا کر لیا تھا، کی زندگیوں کو ‘اولین ترجیح’ بنا رہی ہے۔
جاپانی پریس نے اطلاع دی کہ کم از کم تین جاپانی ان 41 غیر ملکیوں میں شامل تھے جنہیں انتہائی مسلح آدمیوں نے فائرنگ کے ایک تبادلے کے بعد اغوا کر لیا، جس سے دو لوگ ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے، اگرچہ اس تعداد کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔
اس گروپ، جس نے کہا کہ وہ شمالی مالی سے الجیریا میں داخل ہوئے، موریطانیہ کے میڈیا کے بتایا کہ ان کے مغویوں میں فرانسیسی، برطانوی اور جاپانی شہریوں کے ساتھ ساتھ امریکی بھی شامل ہیں۔ “ہم جاپانی حکومت کے تعاون کے ساتھ ملازمین کی مدد کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔”
وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا، جو جمعہ کو واشنگٹن جا رہے ہیں، نے کہا کہ انہوں نے اپنے الجیرین ہم منصب سے بات کی تھی اور ان پر بھرپور زور دیا تھا کہ الجیرین حکومت لوگوں کی زندگی کو اولین ترجیح میں رکھے۔