ناگانو میں 15 سالہ لڑکی کی گردن میں زخم لگانے پر 17 سالہ لڑکا گرفتار

ناگانو: پولیس نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے ہائی اسکول کے طالبعلم ایک 17 سالہ لڑکے کو ناگانو میں حراست میں لیا ہے جس نے ساکو، صوبہ ناگانو میں ایک طالبہ کو قتل کرنے کی کوشش کی۔

لڑکے کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس نے مبینہ طور پر جمعرات کی رات ایک 15 سالہ لڑکی کو گردن میں تین بار پھل کاٹنے والے چاقو کے زخم لگائے۔ پولیس نے کہا، لڑکی کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم اس کی زندگی خطرے میں میں نہیں۔

لڑکے نے اطلاع کے مطابق اس واقعے کے بعد پولیس کو بذاتِ خود بلا لیا تھا۔ اس کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق وہ لڑکی کو قتل کرنا چاہتا تھا، تاہم اس نے اس کا کوئی محرک ظاہر نہیں کیا۔

یہ دونوں ہی سکول کے اوقات کے بعد ایک ہی کلب کے رکن تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.