سائیتاما: پولیس جمعہ کی سہ پہر کو واقع ہونے والے ایک حادثے کی وجوہات کے سلسلے میں تفتیش کررہی ہے جس میں ایک 11 سالہ لڑکا گیودا، صوبہ سائیتاما میں ایک ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی ٹکر لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
ٹی بی ایس نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ لڑکا، جس کا نام تسوباسا ناکاجیما معلوم ہوا ہے، پٹڑی کے دو میٹر چوڑے حصے پر سے اپنی سائیکل پر سوار گزر رہا تھا جس پر کوئی گیٹ یا الارم نہیں لگا ہوا تھا، اور اسے ایک تین کار والی ٹرین نے 4:30 بجے شام کو ٹکر مار دی۔