امریکہ چین کے ساتھ تنازع میں جاپان کے ساتھ کھڑا ہے

واشنگٹن: امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ ہیلری کلنٹن جمعہ کو چین کو ڈھکے چھپے انداز میں باور کروانے کی کوشش کی کہ اسے جاپان کو متنازع جزائر پر جاپان کے کنٹرول کو چیلنج نہیں کرنا چاہیے، جیسا کہ ٹوکیو کی نئی حکومت نے کشیدگی نہ بڑھانے کا عہد کیا ہے۔

ایسے خدشات کے دوران، کہ چین مشرقی بحر چین میں واقع غیر آباد جزائر پر کنٹرول کا امتحان لے رہا ہے، کلنٹن نے کہا کہ یہ علاقہ جاپان کے زیرِ انتظام ہے اور اس لیے امریکہ کے ٹوکیو کے ساتھ سلامتی معاہدے کے تحت تحفظ کا حامل ہے۔

کلنٹن نے کیشیدا کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس کو بتایا، “ہم کسی بھی قسم کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں جو جاپانی انتظامی کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کریں”۔

دریں اثنا، اقوامِ متحدہ میں سفارتکاروں نے کہا کہ امریکہ اور شمالی کوریا کا مرکزی اتحادی یعنی چین ایک سمجھوتے پر پہنچ گئے ہیں جن کے تحت سلامتی کونسل پیانگ یانگ کے خلاف اپنی موجودہ پابندیوں میں توسیع کرے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.