ٹوکیو: توشیبا کارپوریشن نے ایل سی ڈی ڈسپلےز کے لیے انٹرفیس کنورٹر برج متعارف کروایا ہے جو موبائل آلات میں کام کرنے کے لیے موزوں ہے، جیسا کہ ٹیبلٹ پی سی یا الٹرا بکس۔
نئی لائن اپ (WUXGA 1920 x 1200 x 24bit @ 60fps) تک کی پینل ریزولوشن کو سپورٹ کرتی ہے۔ نمونے اس وقت دستیاب ہیں جبکہ بڑے پیمانے کی پیداوار مارچ سے شروع کی جائے گی۔
نیا انٹرفیس ایل وی ڈی ایس آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والی پاور سپلائی کے وولٹیج کو 3.3 وولٹ سے 1.8 وولٹ میں تبدیل کر دیتا ہے، جس سے توشیبا کی موجودہ مصنوعہ کے مقابلے میں ایل ایس آئی توانائی کی کھپت 30 فیصد کم کر ہو جاتی ہے، ایک ایسا درجہ جو، جن مصنوعات میں یہ انٹرفیس استعمال ہوا، ان میں مجموعی طور پر توانائی کی کھپت کم کر دے گا۔