ٹوکیو: جاپان کے نئے وزیرِ اعظم کی زری پالیسیوں کے پیچھے موجود ماہر نے جمعہ کو بحال ہوتی اسٹاک مارکیٹ اور زرِمبادلہ کے موافق نرخوں کو کامیابی کی علامات قرار دیا، اور کہا کہ زیادہ افراطِ زر کے خدشات پیدا ہونے سے قبل ڈالر 110 ین تک مہنگا ہو سکتا ہے۔
کوئیچی ہامادا، جو یےل یونیورسٹی میں پروفیسر ایمراطس برائے معاشیات ہیں، وزیر اعظم شینزو ایبے کی ‘ایبے نامکس’ کے پیچھے موجود دماغ ہیں، جو پچھلے سال کے اواخر میں منتخب ہوئے اور جو بینک آف جاپان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ تفریطِ زر سے نپٹنے کے لیے افراطِ زر (مہنگائی) کا ہدف مقرر کرے۔ جاپان کی معیشت پچھلے دو عشروں سے افسردگی کا شکار ہے جب 1980 میں اس کا معاشی (ترقی کا) بلبلہ پھٹ کر کڑوا ہو گیا تھا۔
ہامادا کی تجاویز، جو مزید روپیہ چھاپنے کی ترغیب دیتی ہیں، کرنسیوں کی قدر کم کر کے برآمدات پر منحصر معیشتوں جیسا کہ جاپان کی مدد بھی کرتی ہیں۔
ہامادا، جو اکثر ایبے کو ٹیلی فون کالوں اور میموز کے ذریعے مشورہ دیتے ہیں، نے دلیل دی تھی کہ بڑھوتری ناکام شدہ زری پالیسیوں کی وجہ سے نیچے رکی ہوئی تھی، اور جاپان کو درست اقدامات کے ذریعے بحالی کے راستے پر واپس آنا چاہیے۔