10 جاپانی الجیریا میں ابھی تک لاپتہ

ٹوکیو: ایک جاپانی انجینئرنگ فرم نے اتوار کو کہا کہ اس کے 10 جاپانی اور سات غیر ملکی کارکن الجیریا کے گیس پلانٹ میں ابھی تک لاپتہ تھے جس پر اسلام پسند جنگجوؤں نے قبضہ کر لیا تھا، اور مزید کہا کہ صورتحال “سنگین” ہے۔

ملائیشیا کی وزارتِ خارجہ نے جے جی سی کارپوریشن نامی فرم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سات لاپتہ افراد میں اس کے دو شہری شال تھے، اور “پریشان کن امکان” موجود تھا کہ ان میں سے ایک مر گیا ہے۔

کوالا لمپور میں وزارتِ خارجہ نے کہا، جے جی سی نے اسے اطلاع دی ہے کہ “اس بات کا پریشان کن امکان موجود ہے کہ دو لاپتہ ملائیشی شہریوں میں سے ایک شاید مر گیا ہے جبکہ دوسرے ملائیشی شہری کی قسمت کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا”۔

جاپان کے چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے کہا کہ حکومت نے ابھی آزاد ذرائع کی مدد سے اس بحران میں مرنے والے کسی بھی جاپانی کی موت کی تصدیق کرنی ہے، اگرچہ الجیریائی حکومت نے ٹوکیو کو جاپانی شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی تاہم تفصیلات و تعداد نہیں بتائی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.