امریکہ، جاپان ڈریم لائنر کے بلیک باکس کا جائزہ لیں گے

ٹوکیو: امریکی اور جاپانی اہلکاروں نے ہفتے کو 787 طیارے کے بلیک باکس کا جائزہ لینا شروع کیا جو پچھلے ہفتے ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہو گیا تھا، جس سے پوری دنیا میں بوئنگ ڈریم لائنرز کو گراؤنڈ کرنا پڑا؛ یہ بات سرکاری ٹی وی این ایچ کے نے بتائی۔

یہ آلہ ماہرین کو اس قابل کرے گا کہ وہ بدھ کے واقعات کو دوبارہ سے جوڑ سکیں جس نے دھوئیں کی اطلاع، جو بظاہر لیتھیم آئن بیٹری سے جڑا تھا، پر پائلٹوں کو پرواز منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا۔

جاپان کی ایک مقامی پرواز میں یہ واقعہ رونما ہونے کے بعد بیٹریوں کے حد سے زیادہ گرم ہو کر آگ لگنے کا خدشہ بوئنگ کے جدید ترین طیاروں میں ایک بڑی پریشانی بن کر سامنے آیا ہے، جس نے ائیر لائنوں کو تمام تر 50 آپریشنل 787 طیارے گراؤنڈ کرنے پر مجبور کر دیا۔

لمبے عرصے تک طیارے گراؤنڈ رہنے سے بوئنگ کے لیے مزید مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، جنہیں اے این اے والے واقعے تک 10 دنوں کے دوران کئی ایک مسائل کا سامنا رہا ہے، جس میں بوسٹن کے ہوائی اڈے پر جاپان ائیر لائنز کے ایک طیارے میں آگ لگنے کی اطلاع کا  ایک اور نقص بھی شامل ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.