بیجنگ: چین نے اتوار کو کہا کہ وہ “سخت غیر مطمئن” ہے جب امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ ہیلری کلنٹن نے بیجنگ کو ڈھکے چھپے الفاظ میں باور کروانے کی کوشش کی تھی کہ اسے تلخ علاقائی جھگڑے کی وجہ متنازعہ جزائر پر جاپان کے کنٹرول کو چیلنج نہیں کرنا چاہیئے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان چِنگ گینگ نے وزارت کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا، چین ان الفاظ سے “سخت غیر مطمئن ہے اور ان کی بھرپور مخالفت” کرتا ہے۔ جاپان ان جزائر سین کاکو کہتا ہے۔
چِنگ کا جواب اس وقت سامنے آیا جب کلنٹن نے جمعہ کو کہا تھا: “ہم کسی بھی قسم کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں جو (جزائر پر) جاپانی انتظامی کنٹرول کی خلاف ورزی کی کوشش کریں”۔
کلنٹن نے بیجنگ کا براہِ راست ذکر نہیں کیا تھا، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ چین اور جاپان یہ معاملہ پرامن انداز میں حل کریں۔