اسلامک سرکل آف جاپان کے زیرِاہتمام ٹوکیو میں سیرت کانفرنس

ٹوکیورپورٹ (شاہد مجید) اسلامک سرکل آف جاپان زیرِاہتمام ٹوکیو میں سیرت کانفرنس کا اہتمام ٹوکیو کے مقامی ہال میں
منعقد ہوا۔
اسلامی سرکل کے امیرجمیل احمد کے زیرِصدارت منعقد ہونے والی سیرت کانفرنس میں سرکل کے ساتھیوں اور جاپان بھر کی دینی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سفارت خانہ پاکستان سفارت خانہ سعودی عرب سفارت خانہ برونائی کے نمائندگان کے علاوہ ہندوستان جاپان بنگلہ دیش کے علماء حضرات کے علاوہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی مسلم کمیونیٹی اور بچوں خواتین کی بھرپور شرکت نے اس کانفرنس کو یاد گار تاریخی اور جاپان میں دینی نوعیت کی بین الاقوامی سطح کی کانفرنس بنا دیا ۔

شام چھ بجے سے نو بجے تک جاری رہنے والی اس بین الاقوامی سیرت کانفرنس کی نظامت کے فرائض سرکل کے جنرل سیکرٹری عمران جاوید نے بااحسن خوبی سر انجام دئے ۔
مقررئین نے سیرت النبی سیر حاصل گفتگو کے ساتھ ساتھ مقالے بھی پڑھے مقررین نے انگریزی اردو اور جاپانی میں خطابات کرتے ہوئے حضور پاک ؐکی سنت کو صراط ِمستقیم کا راستہ قرار دیا اوراسی راستے پر چلتے ہوئے دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت قرار دیا ،ہندوستان سے آئے ہوئے مفتی شاہ نجم ،ڈاکٹر مولانا سلیم الرحمان ،شیخ عبدالحکیم مائینو سرکل کے سابق امیر عبداللہ بھائی ،رئیس صدیقی ، سینئر پاکستانی و مفکر حسین خان ،مولانا عبیدالرحمان ،سعودی سفارت خانے عثمان برقیہ برونائی کے برادر احمد پاکستان کے رفیق سومروکے علاوہ دیگر مقرررئین نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس کے اختتمام پر امیرِسرکل برادر جمیل احمد نے مختصر خطاب میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔
کانفرنس میں موجود شرکاء نے منتظمین کی جانب سے کئے گئے انتظامات کوسراہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.