آسو کا کہنا ہے کہ بوڑھوں کو ‘جلدی کرنے اور مرنے’ کی اجازت ہونی چاہیئے

ٹوکیو: وزیرِ خزانہ تارو آسو نے پیر کو کہا کہ بوڑھوں کو زندگی لمبی کرنے والی حکومتی طبی نگہداشت کا خرچہ کروانے کی بجائے ‘جلدی کرنے اور مرنے” کی اجازت ہونی چاہیئے۔

آسو، جو ڈپٹی وزیر اعظم کا دوہرا عہدہ بھی رکھتے ہیں، نے سوشل سیکورٹی اصلاحات کی نیشنل کونسل کے ایک اجلاس میں کہا: “خدا نہ کرے کہ آپ کو اس وقت زندہ رہنے پر مجبور ہونا پڑے جب آپ مرنا چاہتے ہوں”۔

72 سالہ آسو، جو سابق وزیر اعظم بھی ہیں، کو اپنے موجودہ عہدے پر ابھی ایک ماہ بھی نہیں ہوا، تاہم وہ بلا سوچے سمجھے بول دینے کی لمبی تاریخ رکھتے ہیں۔

2001 میں انہوں نے یہ کہہ کر غم و غصہ پیدا کر دیا تھا کہ کامیاب ملک وہ ہے جہاں “دولتمند یہودی” رہنا پسند کریں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.