کاناگاوا: کاناگاوا کی صوبائی پولیس نے پیر کو کہا کہ یاماتو سے دو پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر ایک جونئیر خاتون پولیس افسر کو پچھلے سال مارچ میں جنسی طور پر حراساں کیا تھا۔
پولیس کے مطابق، 35 سالہ یوشینوبو موری اور 38 سالہ یاشیکازو آراکاوا نامی دو پولیس اہلکار دو دیگر پولیس والوں اور ایک خاتون افسر کے ہمراہ کاراؤکے بار میں گئے۔ فُوجی ٹی وی نے اطلاع دی کہ دونوں مشتبہوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ درجے کو استعمال کرتے ہوئے خاتون کو حکم دیا کہ وہ ناشائستہ حرکات کرے، اپنے کپڑے اتارے، اور مردوں میں سے ایک کے کپڑے پہنے، اور زبردستی اس کا بوسہ بھی لیا۔
اس واقعے کے بعد خاتون نے تھانے، کہ جہاں وہ تعینات تھی، میں اپنے افسر اعلی سے اس بارے میں مشورہ کیا۔ بعد میں جولائی کے اواخر میں کیس کےبارے میں معلومات عام ہو گئیں۔
پولیس کے بقول، موری اور آراکاوا سے منسوب بیان کے مطابق، وہ اس وقت ڈیوٹی سے فارغ اور نشے میں تھے، اور انہوں نے اپنے افعال پر معذرت کی۔