ہاشیموتو کا اسکول کو داخلہ ٹیسٹ منسوخ کرنے کے لیے دباؤ

اوساکا: اوساکا کے ایک اسکول نے اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو کی جانب سے کچھ شعبوں کے داخلہ ٹیسٹ موخر کرنے کے دباؤ کے آگے سر جھکا دیا ہے، جب یہ انکشافات ہوئے تھے کہ ایک 17 سالہ طالبعلم نے اسکول کے باسکٹ بال کلب کے کوچ کے ہاتھوں بار بار مار کھانے کے بعد خودکشی کر لی۔

ہاشیموتو پیر کی سہ پہر ساکورانومیا ہائی اسکول اور تعلیمی بورڈ کے اراکین سے ملے۔

جب ان سے داخلہ ٹیسٹ منسوخ کرنے کے فیصلے پر تبصرے کا کہا گیا تو ہاشیموتو نے پیر کی رات رپورٹروں کو بتایا، “میرا خیال ہے کہ اسکول نے ایک احسن فیصلہ کیا ہے”۔

دریں اثناء، فُوجی ٹی وی نے منگل کو اطلاع دی کہ اوساکا کی میونسپل حکومت کے دفتر نے والدین کی جانب سے سینکڑوں شکایات وصول کی ہیں جو فکرمند تھے کہ ان کے بچے اس فیصلے سے بری طرح متاثر ہوں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.