جاپان کی جانب سے انتباہی فائرنگ کے ارادے سے چین کے ساتھ تنازع مزید بدتر

ٹوکیو: جاپان کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی طیاروں کو اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے روکنے کے لیے انتباہی فائرنگ اور دوسرے اقدامات اٹھا سکتا ہے، یہ بیان ٹوکیو اور بیجنگ کے مابین لفظی جنگ کا تازہ ترین واقعہ بن گیا ہے جس نے خدشات بڑھائے ہیں کہ شدید اختلاف کی وجہ جزائر پر جاری تنازع قابو سے باہر ہو سکتا ہے۔

جاپانی اہلکاروں نے یہ تبصرے ایسے وقت کیے جب چینی لڑاکا طیاروں نے متنازعہ جزائر کے نزدیک حال ہی میں اس کے لڑاکا جہازوں کا پیچھا کیا تھا۔

چینی میڈیا کے مطابق، جے 10 لڑاکا طیاروں کا ایک جوڑا جاپانی ایف 15 طیاروں کے پیچھے اڑایا گیا تھا جو مشرقی بحر چین میں متنازعہ جزائر کے اوپر ایک نگران چینی جہاز کا پیچھا کر رہے تھے۔ چین نے شکایت کی ہے کہ نگران پرواز نے جاپانی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی تھی اور ایف 15 اسے حراساں کر رہے تھے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ چینی میڈیا نے علاقے میں جاپانی فضائیہ کی سرگرمیوں کے جواب میں چینی لڑاکا طیاروں کے حرکت میں لائے جانے کی اطلاع دی ہے اور یہ اطلاع ایسے وقت سامنے آئی ہے جسے جاپان جزائر کے گرد چینی فضائی سرگرمی میں فوری شدید اضافہ گردانتا ہے، جہاں جاپانی اور چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز کئی ماہ سے ایک دوسرے کے بالمقابل کھڑے رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.