آگر آپ اپنے الفاظ سے مخلص هیں ، آپ اپنے الفاظ کی پاسداری کریں
تو ہم آپ کو ویل کم کہتے هیں
پرنس فیصل ، مرکزی جائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن) جاپان نےکہا ہےکه آگر آپ اپنے الفاظ سے مخلص هیں ، آپ اپنے الفاظ کی پاسداری کریں
تو ہم آپ کو ویل کم کہتے هیں
مورخه ٥ مئی ٢٠٠٩ بروز منگل یہاں گنماں کین کے شہر ای سے ساکی میں
تھوچی گی کین کے معروف کاروباری رانا ابرار حسین صاحب نے بھرے مجمعے میں تقریر کرتے هوئے کہا ہے که
میں مسلم لیگ کا ایک مخلص کارکن هوں مجھے عہدوں کا کوئی لالچ نهیں هے
میں تو ایک کارکن کے طور پر کام کرکے بھی مطعمن هوں !!ـ
رانا صاحب کی یه بات کچھ بہت هی معتبر دوستوں نے بتائی ہے
احمد سعید بھٹی صاحب اور رانا ابرار حسین صاحب کی زیر نگرانی گنماں کین میں هونے والی اس تقریب میں گنماں کین کے رھائشی پاکستانی بہت هی اقلیت میں شامل تھے
کیونکه اس وقت گنماں کین کے پاکستانیوں کی اکثریت مسلم لیگ کےگنماں کین کے صدر میاں جاوید صاحب کے یارڈ پر هونے والے باربی کیو پارٹی میں شامل تھی
میں اپنی طرف سے اور اپنے سارے ساتھیوں کی طرف سے احمد سعید بھٹی صاحب اور رانا ابرار حسین صاحب کو دعوت دیتا هوں که که اگر آپ اپنے قول میں پکے هیں تو آئیں مل کر ملک اور قوم کی خدمت کریں ـ
لیکن آگر آپ نے یه بات صرف جوش گفتار میں کہـ دی هے تو یاد رهے
که انسان اپنے قول و فعل سے هی معتبر هوتا ہے
منجانب
پرنس فیصل ، مرکزی جائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن) جاپان