فوجِتسو نے بوڑھوں کی نگہداشت کے لیے کلاؤڈ سروس متعارف کروا دی

ٹوکیو: فُوجتسو نے ایک نئی کلاؤڈ سروس متعارف کروائی ہے جو طبی نگہداشت اور نرسنگ کی خدمات کے ذریعے بزرگ شہریوں کی صحت اور طرزِ زندگی کو جامع انداز میں سپورٹ کرتی ہے۔

نئی کلاؤڈ سروس صرف جاپان میں متعارف کروائی جا رہی ہے۔ اسے فُوجتسو کے دو سالہ تجربے کے بعد تیار کیا گیا جو اس نے آئی سی ٹی (انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز) کو بزرگوں کی گھروں میں طبی نگہداشت اور عظیم مشرقی جاپانی زلزلے سے متاثرہ علاقوں جیسے محاذوں پر استعمال کر کے حاصل کیا۔

“بزرگوں کی معاونت کرنے والے سماج میں شراکت داری کے لیے آئی سی ٹی کے استعمال” کے تصور پر مشتمل فُوجتسو کی نئی سوشل کلاؤڈ سروس ایسے اداروں کی معاونت کرتی ہے جو بزرگوں کو امداد فراہم کرتے ہیں، جیسا کہ گھروں میں طبی نگہداشت اور نرسنگ کی خدمات، مقامی اور غیر منافع بخش تنظیمیں، اور طرزِ زندگی سے متعلق کاروبار وغیرہ بھی۔

اس سروس کا مقصد یہ بھی ہے کہ بزرگوں کو سماج کے اندر ایک وسیع تر نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے، جن میں طبی نگہداشت اور نرسنگ کی خدمات، مقامی برادریاں، خوردہ خدمات، اور اہلخانہ شامل ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.