شاہد مجید (آرگنائزر کشمیر یکجہتی فورم جاپان)
26 جنوری کو دنیا کی نام نہاد جمہوریت کا چمپئن بھارت اپنا یوم جمہوریہ منا نرہا ہے مگر کشمیری لائن آف کنٹرول سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منائیں گی۔ آزاد کشمیر پاکستان، مقبوضہ کشمیر میں جلسے جلوس نکالے جائیں گی۔ صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے بھارت میں دہشت گردی کے کیمپوں کا نوٹس لیتے ہوئے گول میز کانفرنس طلب کرلی ہی۔ دہشت گرد کیمپوں کے انکشاف کے بد مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کرنے کے بعد بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہی۔ دہشت گردی میں ملوث بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر دنیا بھر کے کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔ کشمیریوں کو بندوق کی نوک پر غلام بنانے کی بھارتی خواہش کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔ 26 جنوری کو ہر سال کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر فلش پوائنٹ بن چکا ہی۔ دنیا بھر میں موجود کشمیری 26 جنوری کو یوم سیاہ کے طور پر مناکر نام نہاد جمہوری ملک بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کو دکھاتے ہیں بھارت یہ سمجھتا ہے کہ کشمیریوں کو مزید غلام بناکر رکھے گا مگر انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے غاصب بھارت کو سمجھ لینا چاہئے کہ اب وہ برف کی سفید چوٹیوں پہاڑوں اور کشمیریوں پر مزید قبضہ نہیں رکھ سکتا کشمیری اب صرف ایک آواز لگاتے ہیں
’’لے کے رہیں گے آزادی، جاں سے پیاری ہے آزادی‘