اوکایاما: پولیس نے اتوار کو ایک 25 سالہ شخص کو صوبہ اوکایاما سے حراست میں لے لیا جس نے پچھلے سال ای میلز بھیجی تھیں جن میں اس نے اس وقت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر شینزو ایبے کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔
پچھلے سال سرخیوں میں آنے والے اور اصلاً کسی وائرس زدہ کمپیوٹر کی کارستانی سمجھے جانے والے ان تبصروں کے بارے میں پولیس نے چھ دھمکی آمیز پیغامات کے ذرائع کی تلاش کے لیے آنلائن تفتیش کی، جو 2 اکتوبر سے 9 اکتوبر کے درمیان وزیرِ اعظم کے دفتر کے مرکزی صفحے پر ارسال کیے گئے تھے۔
فُوجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے پتا لگایا کہ ارسال کنندہ نے اپنے ذاتی پی سی کو استعمال کرتے ہوئے ملتے جلتے 120 پیغامات دوسرے ویب صفحات کو بھیجے تھے، بشمول دائت کے اراکین کے بلاگز اور نیشنل پولیس ایجنسی کی ویب سائٹ۔
جمعہ کو حراست میں لیے گئے اس مشتبہ کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق، اس نے ایبے کو یہ پیغامات اس لیے بھیجے چونکہ “ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ کون ہے، چناچہ میں نے سوچا کہ یہ بڑی خبر ہو گی”۔