جاپان کا ڈیووس کے ناقدین پر جوابی حملہ

ڈیووس، سوئٹزرلینڈ: جاپان کے وزیرِ معیشت نے ہفتے کو ٹوکیو کی نئی اقتصادی پالیسیوں کے ناقدین پر جوابی حملہ کیا، اور کہا کہ انہوں نے اپنے مرکزی بینک کی آزادی پر قدغن نہیں لگائی۔

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اکیرا آماری نے کہا کہ بینک آف جاپان نے “رضاکارانہ” طور پر حکومت کے ہمراہ فیصلہ کیا تھا کہ افراطِ زر کا نیا ہدف متعارف کروایا جائے تاکہ دنیا کی تیسری بڑی معیشت کو آگے بڑھایا جا سکے۔

بی او جے نے منگل کو 2 فیصد کے نئے افراطِ زر کے ہدف اور معیشت میں روپیہ داخل کرنے کے لیے اثاثوں کی خرید کے ضخیم پروگرام سے پردہ اٹھایا تھا، جس سے یہ الزامات بھڑک اٹھے کہ مرکزی بینک کی آزادی پر سمجھوتہ ہو گیا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈ زیادہ محتاط تھیں، اور انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف “ان پالیسیوں میں بہت زیادہ دلچسپی” رکھتا ہے۔

تاہم، انہوں نے مزید کہا: “ہم یقیناً چاہیں گے کہ ان کو وسط مدتی منصوبے سے تقویت دی جائے جس میں یہ بات شامل ہو کہ اس قرضے کو آگے جاتے ہوئے کیسے کم کیا جائے گا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.