ٹوکیو: ٹوکیو میں پولیس نے اتوار کو “تفریحی خدمات” کی انجام دہی کے لیے ہائی اسکول کی لڑکیوں کے استعمال پر ٹوکیو میں 17 ااڈوں پر بیک وقت چھاپے مارے۔ پولیس نے کہا کہ 16 اور 22 سال کے درمیان عمر والی 115 لڑکیوں کو اڈوں سے نکال لیا گیا۔ ٹی بی ایس کی پیر کی ایک اطلاع کے مطابق، ان میں سے 76 کی عمر 18 سال سے کم تھی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
“جے کے ریفیور”، جو “ہائی اسکول کی طالبہ کے مساج” کا جاپانی میں مخفف ہے، کے نام سے مشہور یہ اڈے گاہکوں کو ہائی اسکول کی طالبات سے مساج کروانے اور ان کے ساتھ نجی کمروں میں سونے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ “سوئیٹ جیول” جیسے ناموں والے ایسے اڈے پورے ملک میں بڑی تیزی سے سامنے آ رہے ہیں، جبکہ 80 کے قریب اب ٹوکیو کے مرکز میں کھل چکے ہیں، جن کی بیشتر تعداد اکیہا بارا میں ہے۔
ٹی بی ایس نے کہا کہ پولیس کے چھاپوں سے انکشاف ہوا کہ کچھ اڈے جان بوجھ کر 18 برس سے کم سن لڑکیوں کو ملازمت دے کر قانون توڑ رہے تھے۔