2 عمر رسیدہ افرادہ برف صاف کرتے ہوئے چھت سے گر کر ہلاک

فوکوشیما: کیتاکاتا شہر، صوبہ فوکوشیما میں دو بوڑھے افراد اپنے گھروں کی چھتوں سے برف صاف کرتے ہوئے گر کر ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 70 سالہ یوشیو واتانابے کو اس کے پڑوسی نے اتوار کو دوپہر 2 بجے چھت پر سے برف صاف کرتے ہوئے دیکھا۔ ٹی وی آساہی نے اطلاع دی کہ اس کی بیوی نے اتوار کو رات 10 بجے کے قریب اسے برف میں پڑا ہوا پایا۔ تاہم، ہسپتال آمد پر اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

دوسرے واقعے میں 76 سالہ میوشی واتانابے بظاہر اپنے مکان کی چھت سے گر گئی اور شام 6:40 پر جب اہلخانہ گھر واپس پہنچے تو وہ داخلے کے دروازے کے قریب نیچے برف میں مردہ پائی گئی۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، اس علاقے میں اتوار کو 80 سینٹی میٹر برف پڑی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.