ٹوکیو: وزیر اعظم شینزو ایبے نے ‘قوم کا سامنا کرنے والے اقتصادی بحران’ پر قابو پانے کا عہد کرتے ہوئے پیر کو بینک آف جاپان (بی او جے) پر زور دیا کہ وہ افراطِ زر کا ہدف جتنی جلد ہو سکے حاصل کرے، اور (اس طرح) مرکزی بینک پر تفریطِ زر پر قابو پانے کے لیے جرات مندانہ اقدامات کا عہد پورا کرنے کے لیے دباؤ جاری رکھا۔
پچھلے ماہ اقتدار میں واپس آنے کے بعد پہلی مرتبہ دائت سے اپنے پالیسی خطاب میں ایبے نے –چین کے ساتھ جھگڑے کی جانب واضح اشارہ کرتے ہوئے– جاپان کی زمین، سمندروں اور فضاؤں کو “مضبوطی سے تحفظ دینے” اور امریکہ کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا وعدہ بھی کیا۔
ایبے نے کہا، “یہ حکومت اور بی او جے کے لیے اہم ہے کہ وہ اپنی اپنی ذمہ دار کے تحت اس مشترکہ بیان کے متن کو نافذ کریں، جس میں بی او جے کے ذمہ 2 فیصد افراطِ زر کے ہدف کا جلد از جلد حصول شامل ہے”۔ “یہاں ہم لوگوں کی زندگیوں اور ہمارے علاقوں، پانیوں اور فضاؤں کو مضبوطی سے تحفظ فراہم کرنے کا عہد کرتے ہیں۔”
مشرقی بحر چین میں واقع ٹاپوؤں، جو جاپان میں سین کاکو اور چین میں دیاؤیو کہلاتے ہیں، کے جھگڑے پر کشیدگی میں جاپان کی جانب سے ستمبر میں ان کی نجی مالک سے خریداری کے بعد اضافہ ہوا ہے۔