جاپان نے بوئینگ 787 کے اجراء سے قبل حفاظتی معیارات میں نرمی کی، ریکارڈز سے انکشاف

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے بوئنگ کے اب گراؤنڈ شدہ 787 ڈریم لائنر اور اس کی جاپان ساختہ ٹیکنالوجی کو 2008 میں سہارا دینے اور آگے بڑھانے کے لیے حفاظتی معیارات میں نرمی  اور جاپان کی سب سے بڑی ائیر لائنوں کے لیے اس جدید ترین طیارے اجراء کو تیز تر کر کے اس عمل میں مداخلت کی تھی؛ اس بات کاپتہ اس عمل کے شرکائے کار اور ریکارڈز سے چلا ہے۔ اس وقت وزارت نے کہا تھا کہ نگرانی کے آسان تر معیارات کا جزوی مقصد “787 کے متعارف کروانے کے ذریعے جلد از جلد فوائد کا حصول” تھا۔

اے این ے، جو ڈریم لائنر کا سب سے بڑا گاہک ہے اور جے اے ایل نے 2004 میں پہلا 787 خریدنے کی حامی بھری تھی، اور بوئنگ کو اس مستقبلی طیارے کے آرڈرز شروع کرنے میں مدد دی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.