چین جاپان کی جانب سے فوج میں اضافے کے اقدام پر متفکر

بیجنگ: چین نے منگل کو فکرمندی کا اظہار کیا جب جاپان نے اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے منصوبے پر سے پردہ اٹھایا تھا، جیسا کہ دونوں ممالک کے مابین تلخ علاقائی تنازع طول کھنچتا چلا جا رہا ہے۔

جاپان کے وزیرِ دفاع ایتسونوری اونودیرا نے اتوار کو کہا تھا کہ حکومت اپریل سے شروع ہونے والے اگلے مالی سال میں فوجیوں کی تعداد،جو اس وقت 225,000 ہے، میں اضافہ کر کے 287,0000 کر دے گی، جو دو عشروں میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔ یہ عدد 0.1 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ہونگ لئ نے کہا کہ جاپان کو علاقائی فکرمندیوں پر زیادہ توجہ دینی چاہیئے، (اور اس طرح) جاپان کے دوسری جنگِ عظیم کے دوران وحشیانہ طرزِ عمل کی جانب اشارہ کیا جس کے بارے چین کا خیال ہے کہ جاپان نے اس کے کفارے کے لیے کافی اقدامات نہیں کیے۔

چین اور جاپان مشرقی بحرِ چین کے غیر آباد جزائر کے ایک گروہ پر بڑھتے ہوئے معاندانہ تنازع میں الجھے ہوئے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.