فوکوشیما میں آدمی کلاس میں گھُس آیا، چھ طلبا زخمی کر دئیے

فوکوشیما: منگل کی صبح مینامی سوما، صوبہ فوکوشیما میں ایک آدمی کلاس میں گھس آیا اور بھاگنے سے قبل چھ طلباء کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق دھوپ کا چشمہ لگائے، چہرے پر نقاب اور اونی ٹوپی پہنے یہ آدمی 8 بجے صبح سے ذرا ہی دیر بعد ہاراماچی پبلک ہائی اسکول کی پہلی منزل کے کمرہ جماعت میں گھس آیا۔ اسے روکنے کی کوشش کرنے والے ایک استاد نے کہا کہ وہ وینائل بیگ میں لپٹی ہوئی کوئی سخت چیز گھما رہا تھا۔ مداخلت کار نے چھ طلبا کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے کہا کہ دو لڑکیوں کو زخموں کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا۔

اس آدمی کی عمر 30 کے پیٹے میں بیان کی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.