جاپان نے مطابقت پذیر ماسکوٹ ڈانس کا گنیز ریکارڈ بنا دیا

ساسیبو: یہ کوئی اچنبھے والی بات نہیں ہے کہ جاپان، جو حسین اور پرکشش چیزوں کی سرزمین ہے، کہ یہاں ہر چیز کا ایک مبہم سا ماسکوٹ ہوتا ہے۔ حتی کہ صوبائی اور شہری حکومتیں بھی “یورو کیارا” نامی دلکش (یا ڈراؤنے، جو آپ کے موقف پر منحصر ہو سکتا ہے) کرداروں کے تجارتی خبط میں مبتلا ہو رہی ہیں جن کا مقصد سیاحت اور مقامی مصنوعات کا فروغ ہے۔

اس ہفتےملک بھر کے 25 صوبوں سے 141 “یورو کیارا” ساسیبو، صوبہ ناگاساکی میں جمع ہوئے تاکہ اکٹھے ڈانس کرنے والا ماسکوٹس کا اب تک کا سب سے بڑا گروپ بن سکیں۔ تاہم (پہلی کوششوں میں ناکامی کے بعد)، 134 ماسکوٹس تیسری کوشش میں بے عیب پرفارمنس دینے اور ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب رہے۔ تہنیتی موسیقی بجائی گئی اور کردار ادھر ادھر اُچھلتے کودتے ایک دوسرے کے گلے لگتے اس لحظے میں مکمل طور پر گم سے ہو گئے۔ بھلا 141  دیو قامت لپٹتی جھپٹتی رقص کرتی ایک دوسرے کو گلے لگاتی مخلوق کے نظارے سے بڑھ کر سیارہ زمین پر اس سے زیادہ خوش کن کوئی اور نظارہ ہو سکتا ہے؟

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.