فوکوکا: پولیس نے منگل کو کہا کہ پیر کی رات فوکوکا میں چاقو لہرانے والے ایک شخص نے ایک خاتون کو زخم لگا دیا، جو اس علاقے میں تین دن کے دوران دوسرا واقعہ ہے۔
پولیس کے مطابق، یہ حملہ ہاکاتا وارڈ میں شام 7 بجے کے قریب رونما ہوا۔ خاتون، جو ایک 45 سالہ نرس ہے، کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق ایک آدمی پیچھے سے اس کی جانب آیا اور اس کا سر زبردستی نیچے کر دیا اور اس کے سر اور بازو پر چاقو سے چیرا لگا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں خاتون کو معمولی زخم آئے۔
پولیس ایک اور چاقو کے حملے کے ساتھ ممکنہ تعلق کے سلسلے میں تفتیش کر رہے ہیں جو ہفتے کو قریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر رونما ہوا تھا۔ اس واقعے میں ایک 54 سالہ آدمی کو ایک عوامی پارک میں چاقو لہرانے والے ایک شخص نے بازواور سینے پر وار کر کے گھائل کر دیا۔
خاتون کے حملہ آور کا حلیہ ایسے بیان کیا گیا ہے کہ 165 سے 170 سینٹی میٹر کے مابین قد، اون کی گرم ٹوپی اور دھوپ کا چشمہ پہنے ہوئے۔