سڈنی: وہیل شکار مخالف جنگجو گروہ سی شیفرڈ نے بدھ کو کہا کہ وہ کسی ایک ممالیے کا بھی شکار کرنے سے قبل جاپانی بیڑے کے سر پر پہنچ گئے ہیں، اور (اس طرح) بحرِ جنوبی کی سالانہ لڑائی میں ابتدائی فتح کا دعوی کیا۔
سی شیفرڈ دعوی کرتی ہے کہ اس نے ہارپون شکاریوں کے خلاف اپنی ہراساں کرنے کی مہم جوئی کے ذریعے پچھلے آٹھ وہیلنگ سیزنوں میں 4000 وہیلوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔
گروپ نے کہا، “جاپانی وہیل شکاریوں کا بیڑہ اب بکھرا ہوا ہے اور سی شیفرڈ کے بیڑے کی جانب سے اس کا پیچھا کیا جا رہا ہے”۔
ہانسِن کے مہماتی سربراہ باب براؤن نے کہا کہ وہ “اس اطلاع پر بہت خوش ہے کہ ابھی تک ایک وہیل کو بھی نقصان نہیں پہنچایا گیا”۔
معروف ماحولیاتی تحفظ پسند اور آسٹریلیا کی گرینز پارٹی کے بانی براؤن نے کہا، “وہیل کے چور شکاریوں کے ساتھ قربت کے پہلے 24 گھنٹے سی شیفرڈ کے لیے فتح مند رہے ہیں اور جاپانی وہیل شکاریوں کے بیڑے کے لیے مکمل نقصان میں رہے”۔
“سی شیفرڈ کے تمام جہازوں کے پاس (مارچ میں) وہیل شکار کا سیزن ختم ہونے تک بحر جنوبی کے وہیلوں کے لیے محفوظ علاقے میں ٹھہرنے کا ایندھن موجود ہے اور آپریشن زیرو ٹالرینس (کوئی رواداری نہ رکھنے والا آپریشن) اپنے ہدف پر جاری ہے۔”