فوکوکا: فوکوکا میں ایک آدمی کو حراست میں لیا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے اپارٹمنٹ پر طلاق میں ثالثی کے لیے ایک ملاقات کے بعد اپنی بیوی کی سہیلی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، 27 سالہ یوشی ہیدے کاواسے نے بدھ کو رات 11:40 کے قریب 28 سالہ ریسا کیورا کو اپنے گھر پر گھائل کر کے قتل کر دیا۔
فُوجی ٹی وی نے جمعہ کو اطلاع دی کہ کیورا اپارٹمنٹ میں –اپنی سہیلی– کاواسے کی بیوی کی معاونت کے لیے موجود تھی، جو اپنے خاوند کے ساتھ طلاق کا پرامن تصفیہ کرنے کے لیے بات چیت کی کوشش کر رہی تھی تاہم گھریلو تشدد کے کئی واقعات کی وجہ سے اپنے ذاتی تحفظ کے بارے میں خوفزدہ تھی۔
30 منٹ کی ملاقات ختم ہونے کے بعد کاواسے نے مبینہ طور پر باورچی خانے کی چھری سے کیورا کی گردن اور پیٹ میں کئی بار وار کیے۔ کیورا بعد میں اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر فوت ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کاواسے نے اپنے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔