سابق وزیر کا اوکی ناوا میں بے چینی، علیحدگی بارے انتباہ

ٹوکیو: کابینہ کے ایک سابق وزیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت اوکی ناوا میں بھاری امریکی فوجی موجودگی پر موجود غصے کا حل نکالنے میں ناکام رہی تو علاقائی دہشت گرد ٹوکیو کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

پچھلی حکومت میں مالیاتی خدمات اور ڈاک اصلاحات کے انچارج وزیر شوزابورو جیمی نے جمعرات کو عندیہ دیا کہ نیم استوائی جزائر کی لڑی کے رہائشی جاپان سے علیحدگی کے لیے بھی دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

“اوکی ناوا آزادی اور خود مختار حکومت کی تحاریک کی بہت لمبی تاریخ رکھتا ہے۔”

جیمی نے کہا، “علیحدگی پسند تحاریک کے نتیجے کے طور پر مقامی گوریلا جد و جہد شروع ہو سکتی ہے،” اور “ٹوکیو میں دہشت گردانہ بم حملے ہو سکتے ہیں، جس کا انحصار ریاست کی جانب سے معاملے سے نپٹنے پر ہو گا”۔

ایبے کی جانب سے ویک اینڈ کے دوران اوکی ناوا کے دورے سے قبل سامنے آنے والے جیمی کے بیان کو جنوبی صوبے، جو جاپان میں موجود 47,000 امریکی فوجیوں کی نصف سے زیادہ تعداد کی میزبانی کے خلاف مزاحم ہے، پر بوجھ ہلکا کرنے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.